ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 18اکتوبر سے حج 2019 کے لئے درخواستیں 

18اکتوبر سے حج 2019 کے لئے درخواستیں 

Wed, 10 Oct 2018 00:05:49    S.O. News Service

بنگلورو،9؍اکتوبر(ایس او نیوز) مرکزی حج کمیٹی نے حج 2019 کے لئے درخواستوں کی وصولی کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔ حج کمیٹی کے چیف ایگزی کیٹیو افسر ڈاکٹر مقصود احمد خان کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے آئندہ سال حج کرنے کے خواہشمند افراد اپنی درخواستیں 18؍ اکتوبر 2018 سے جمع کراسکتے ہیں۔درخواستیں آن لائن بھی جمع کرانے کی سہولت رہے گی۔ اس کے علاوہ حج درخواست فارم کے ذریعے راست درخواستیں ریاستی حج کمیٹیوں میں بھی جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ روانگی کے مقام ، قربانی ، عازمین حج کے زمرے اور رہائش کے متعلق تمام شرائط حج درخواست فارم میں شامل ہیں۔ انہوں نے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ تمام رہنما خطوط کا بغور مطالعہ کرکے حج درخواست فارم جمع کرائیں۔حج درخواست فارم متعلقہ ریاستی حج کمیٹیوں میں 18اکتوبر سے 17نومبر 2018 تک قبول کئے جائیں گے۔ حج 2019 کے لئے درخواست دینے والوں کے پاس 17 نومبر 2018 سے پہلے جاری کیاگیا پاسپورٹ جو کم از کم 31 جنوری 2020 تک رائج ہو اس کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔ 


Share: